مٹی کا تیل مسجد میں جلانا
سوال
یہاں پر تمام مسجدوں میں گیس کے ہنڈے جلتے ہیں، سنا گیا ہے کہ ان میں تیل جو جلتا ہے، شراب سے کھنچتا ہے تو اس کو مسجد میں جلانا کوئی شرع کے لحاظ سے ممانعت تو نہیں ہے، اگر منع ہے تو تحریر سے اطلاع دیں؟
جواب
اگر تیل میں شراب کے اجزاء ہیں تو اس کا استعمال نا جائز ہے، اور اگر شراب کے اجزا نہیں بلکہ صرف مٹی کا تیل ہے تو اس کو مسجد میں جلانا منع ہے، ہاں اگر کوئی اور تیل ہے جس میں بد بو نہیں یا مٹی ہی کے تیل کو کسی طرح ایسا صاف کر لیا ہے، کہ بد بو نہیں رہی تو مسجد میں جلانا بھی درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔