مسجد کی پتائی میں بد بودار رنگ کا استعمال
سوال
مسجد کی پتائی ورنگائی کے لئے ان رنگوں کا استعمال کرنا جس میں اسپریٹ مٹی کا تیل استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اس کی پتائی بغیر ان اشیاء کے ملائے ہونا ممکن ہے، مگر چوں کہ تزئین مقصود ہے اس لئے ان اشیاء کی ملاوٹ کی جاتی ہے، اس حکم کے پیش نظر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں پیاز کھا کر جانے کو منع فرمایا ہے، تاکہ ملائکہ کو اذیت نہ ہو کیا اس سے ملائکہ کو تکلیف نہیں ہوتی، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
جواب
بد بودار چیز کا مسجد میں لانا مکروہ ہے ایسے رنگ سے بھی اجتناب چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔