الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مٹی کا تیل مسجد میں جلانا

سوال

(۱) یہاں کے مسلمانوں کی حالت بہت خستہ ہے وہ مسجد میں میٹھا تیل نہیں جلا سکتے اس لئے مٹی کا تیل مسجد میں جلا سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) خارج مسجد جہاں پر وضو وغیرہ کرتے ہیں اس جگہ مٹی کا تیل جلا سکتے ہیں یا نہیں خواہ اس کی روشنی صحن مسجد میں بھی آتی رہے۔

جواب

اصل یہ ہے کہ بدبو سے ملائکہ کو بہت اذیت ہوتی ہے اور انسانوں کو بھی اس لئے بد بودار چیز مسجد میں لانا منع ہے، اگر مٹی کا تیل مسجد سے باہر رکھا جائے، اس طرح کہ بد بو مسجد میں نہ آئے تو درست ہے اس کی روشنی کا مسجد میں آنا منع نہیں ہے بلکہ بد بو کا آنا منع ہے، چاہے وضو کی جگہ رکھیں چاہے بیرونی دروازہ کی دیوار وغیرہ پر جہاں مناسب سمجھیں رکھ کر جلا سکتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو