مسجد میں روپیہ دینے کا وعدہ کر کے روپیہ نہ دینا
سوال
مسمی ابوالحسن نے اپنے والد کی طرف سے محلہ کی مسجد میں تین سو روپیہ متولی مسجد کو دینے کا وعدہ کر لیا اور ایک تحریر مہا جن کو جس سے ابوالحسن کا لین دین تھا، دیدی کہ تین سو روپیہ متولی مسجد کو برائے محلہ کی مسجد دیدینا، مگر اب ۶/۵ ماہ بعد ابوالحسن روپیه دینے سے اعراض کر رہا ہے، تو کیا روپیہ لکھ دینے کے بعد اب بھی ابوالحسن کو ترمیم و تنسیخ کا حق حاصل ہے؟
جواب
یہ وقف کی صورت نہیں کہ معاملہ واقف کے قابو سے باہر ہو جائے، اور واقف بے بس ہو جائے بلکہ یہ چندہ ہے اور آئندہ کیلئے وعدہ ہے، جب تک ہو سکے وعدہ کو پورا کرنا چاہئے محض مال کی محبت یا معمولی تنگی کی وجہ سے وعدہ خلافی نہ کی جائے کہ یہ شرعا مذموم ہے۔ بایں ہمہ اگر ابوالحسن رقم موعودہ نہ دے تو اس سے جبر وصول کرنے کا حق نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔