کفن کا مصلی مسجد میں
سوال
مردوں کو کفنانے کے لئے جو کپڑا خریدا جاتا اس میں سے بعض حضرات ایک مصلے کی صورت میں تھوڑا سا کپڑا بچا کر مسجد میں دیتے ہیں، آیا اس مصلے کا استعمال اہل مسجد کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی اس کو مصلے کے طور پر استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
یہ کپڑا جزو کفن نہیں ورثاء کی ملک ہے، اس کا رواج ختم کیا جائے، ورثاء اگر بالغ ہوں اور میت کو ثواب پہنچانے کیلئے کوئی چیز مصلی وغیرہ مسجد میں دیں تو اس کا استعمال کرنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔