بڑی مسجد میں قرآن شریف کی طرف پشت کرنا
سوال
صحن مسجد میں حوض ہے جس کی اونچائی فرش مسجد سے تقریباً ڈھائی فٹ ہے حوض محراب تک کا سامنا پڑتا ہے، مسجد میں لوگ تلاوت کرتے رہتے ہیں، اور حوض پر کچھ لوگ وضو بناتے رہتے ہیں جس سے قرآن پاک کی بیحرمتی کا خیال پیدا ہوتا ہے، کیا حوض کی نوعیت کو باقی رکھتے ہوئے، اس بے حرمتی سے بچنے کی کوئی شکل ہے، نیز قرب و بعد کی بھی کچھ حدیں متعین ہیں یا نہیں؟
جواب
صحن مسجد ختم ہونے پر حوض ہے، اور وہ سطح صحن سے بلند ہے اور مسجد کے اندر یا صحن میں لوگ حوض کی طرف پشت کر کے قبلہ رو ہو کر تلاوت کرتے ہیں، اور حوض پر لوگ وضو کرتے ہیں، تو شرعاً یہ صورت درست ہے، تلاوت کرنے والوں کا جسم حائل ہے قرآن پاک اور وضو کرنیوالوں کے درمیان۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔