مرحوم کا قرضہ مسجد میں دینا
سوال
زید عمر سے قرض لیتا ہے، اور کسی مجبوری کی وجہ سے اس کو ادا نہیں کر پاتا اب عمر مر جاتا ہے، اور کچھ دن بعد خود زید بھی مر جاتا ہے، اب زید کے ورثاء اس قرض کو ادا کرنا چاہتے ہیں، یہ قرض کس کو ادا کیا جائے گا، کیا اس قرض کو مدرسہ مسجد یا مسجد کے کسی مکان میں لگایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ کسی بیوہ یتیم محتاج کو دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
جس نے قرض لیا تھا اس کے ورثاء کے ذمہ لازم ہے کہ مقدار قرض مرحوم کے ترکہ سے اس شخص کے ورثاء کو دیں جس سے قرض لیا تھا،کسی اور بیوہ یتیم، محتاج، مدرسہ مسجد کو دینا کافی نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔