الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کا سامان اور مکان جو استعمال کرے وہ کرایہ دے

سوال

مسجد کے مکانات اس کے درودیوار کے استعمال کا حق کس کو حاصل ہے؟ امام مسجد موذن اور متولی میں سے زیادہ حق کس کو ہے، مثلاً سیڑھی اور دوسری اشیاء کے متعلق؟ امام موذن اور متولی کا کیا حق ہے؟

جواب

مسجد کے مکانات کے استعمال کی کسی کو بھی اجازت نہیں، جو استعمال کرے معاوضہ دے، امام یا مؤذن کو اگر کوئی مکان یا کمرہ دیا جائے، تو وہ حق الخدمت میں دیا جائے یعنی اس کے ساتھ معاملہ کیا جائے کہ آپ کو اتنی تنخواہ ملے گی اور رہنے کے لئے کمرہ ملے گا، متولی اگر استعمال کریں تو وہ بھی کرایہ ادا کریں، سیڑھی اور دیگر اشیاء مسجد کو بھی بلا معاوضہ کسی کو استعمال کرنے کا حق نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو