مسجد کی کرسی اونچی کر کے نیچے دوکانیں بنا کر کرایہ پر دینا
سوال
غیر مسلموں کے محلہ میں ایک مسجد ہے، مسلمانوں کے اب چار پانچ مکان ہیں جو کہ مسجد کے صرفہ کی کفالت نہیں کر سکتے، اس مسجد کی حالت شکستہ ہے، گرنے کے قریب ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مسجد کو از سرِ نو بنایا جائے، مسجد کی کرسی بہت اونچی ہے اس کا فرش تقریباً ۳ رفٹ اور اونچا کر کے نیچے دوکانیں نکلوا کر اس پر از سر نو مسجد کی تعمیر کرائی جائے، تاکہ اخراجات مسجد کی کفالت مسجد ہی کر سکے۔ نوٹ: مسجد کا ملبہ سب مسجد ہی میں لگا دیا جائے گا۔
جواب
مسجد کے گر جانے کا اندیشہ ہو تو از سر نو تعمیر کر لی جائے، جو جگہ نماز کے لئے متعین ہے وہ شرعی مسجد ہے، اب کرسی کو اونچا کر کے اس کے نیچے دوکان بنا کر کرایہ پر دینا درست نہیں، احترام مسجد کے خلاف ہے، کرایہ دار دوکان میں اپنے کام کرے گا، جن کی مسجد میں اجازت نہیں ہے اور مسجد کو کرایہ پر دینا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔