الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کا فرش یا روپیہ اپنے کام میں لانا

سوال

مسجد کی کوئی چیز مثلاً فرش دری بچھائی جائے یا روپیہ بلا کسی عذر امام صاحب خود اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں کہ نہیں یا بستی کا کوئی آدمی کسی شادی وغیرہ میں کرایہ پر لیجا سکتا ہے یا نہیں، طالب علم مسجد کا تیل اپنے کام میں بلا کسی عذر کے استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

مسجد کا فرش دری وغیرہ امام یا کسی اور کو اپنے ذاتی استعمال میں لانے کا حق نہیں نہ کرایہ پر دینا درست ہے، مسجد کا روپیہ بھی کسی اور کو اپنے کام میں لانا جائز نہیں کہ مسجد کے لئے تیل جس شخص نے دیا ہے، اگر امام یا کوئی طالب علم اپنے کام میں لانا چاہے تو دینے والے کی اجازت سے لاسکتا ہے بلا اجازت نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو