الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے پیسے سے غسلخانہ کے لئے بالٹی خریدنا

سوال

مسجد کے وقف مال میں سے مسجد کے غسل خانوں میں غسل کے واسطے بالٹی خرید نا جائز ہے یا نہیں؟ یا کوئی شخص بالٹی خرید کر مسجد کو وقف کرتا ہے تو کیا اس بالٹی کو عوام الناس کے غسل کے واسطے غسل خانہ میں رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مصالح مسجد کیلئے جو وقف ہو اس کی آمدنی سے غسل کیلئے بالٹی خریدنا اور غسل خانہ مسجد میں رکھد بنا تا کہ نمازی وقت ضرورت اس سے غسل کر لیا کریں جائز ہے، اسی طرح کوئی شخص بالٹی ہی خرید کر اس مقصد کیلئے وہاں رکھدے تب بھی درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو