الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غسل خانہ وغیرہ میں روشنی کا انتظام

سوال

زید کے چھوٹے بھائی نے اپنے صرفہ سے مسجد میں بجلی لگوائی اور وہی بل ادا کرتا ہے، صرف دو بلب اندر باہر لگے ہوئے ہیں، غسلخانہ میں کوئی روشنی نہیں، زید جب خود فارغ ہو جاتا ہے، تو بجلی بند کر دیتا ہے، حالانکہ اور نمازی مشغول رہتے ہیں، اگر کہا جاتا ہے تو کہتا ہے کہ ہم ہی نے تو بجلی لگوائی ہے بل زیادہ آئیگا، اگر کہا جاتا ہے کہ تم صرفہ لے لو تو انکار کرتا ہے؟

جواب

اگر وہ بجلی کافی نہیں ہے تو جہاں جہاں ضرورت ہو مسجد والے وہاں روشنی کا انتظام کر لیں خواہ چراغ سے ہو یا بجلی سے، ان صورتوں میں جس قدر زائد خرچ ہو وہ مسجد والے دیدیا کریں، جس نے ثواب کیلئے بجلی لگوائی ہے اس کو ضرور ثواب ملے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو