الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کی آمدنی سے امام مسجد کا حجرہ و استنجاء خانہ بنوانا

سوال

مسجد کی دوکان کے روپئے سے امام کے لئے حجرہ بنانا یا استنجاء خانہ بنانا کیسا ہے؟ اور امام کے لئے حجرہ بنانا کیا متولی مسجد کے ذمہ ضروری ہے؟ اور نہ بنانے کی صورت میں امام مسجد میں ظہر سے عشاء تک رہے اور ریح وغیرہ اس میں خارج ہو تو کیسا ہے؟ کیونکہ ریح تو اپنے قابو میں نہیں، اور جس شخص کو ابتلاء زیادہ ہو تو کیا کرے؟ مسجد میں ریح خارج کرنا کیسا ہے؟ نیز متولی امام کے لئے پنکھا و بجلی لگواسکتا ہے یا نہیں اگر چہ وقف ہی کا پیسہ ہو؟

جواب

حجرہ امام اور استنجاء خانہ مسجد کی دوکانوں کے کرائے سے بنانا درست ہے، وقف کے روپے سے بھی بنانا درست ہے، حجرہ نہ ہو اور امام شب و روز مسجد میں رہائش اختیار کرے اس سے مسجد کا احترام باقی نہیں رہتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو