مسجد ومدر کی زائد آمدنی دوسری مسجد ومدرسہ میں خرچ کرنا
سوال
ایک مسجد اور اس سے متعلق مدرسہ کیلئے بہت سی جائیداد وقف ہے جن سے بہت کافی آمدنی ہوتی ہے، وہ آمدنی ان کے اخراجات سے بہت زیادہ ہے، تو کیا اس آمدنی کو کسی اور مصرف خیر میں صرف کیا جا سکتا ہے، یا نہیں؟
جواب
اگر آمدنی زائد ہے جس کی نہ فی الحال ضرورت ہے نہ مستقبل میں ضرورت کا اندازہ ہے اور تحفظ کی کوئی قابل اطمینان صورت نہیں، تو دوسری مسجد اور دوسرے دینی مدرسہ میں حسب ضرورت ووسعت سے صرف کرنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔