مسجد کی کوئی چیز دوسری مسجد میں بطور ہدیہ دینا
سوال
(۱) ایک مسجد میں قرآن پاک زیادہ ہیں تو دوسری مسجد میں ہدیہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اسی طرح ایک مسجد کی چیز بوقت ضرورت بطور ہدیہ یا استعمال دوسری مسجد میں دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جن لوگوں نے وہ قرآن شریف اس مسجد میں دئے ہیں، ان کی اجازت سے صورت مسئولہ میں دوسری مسجد میں دینا درست ہے۔ (۲) اگر وہ چیز اس مسجد کے پیسہ سے مسجد کیلئے خریدی گئی ہے، تو دوسری مسجد میں دینا درست نہیں نہ بطور ہدیہ کے نہ استعمال کے لئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔