الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آمدنی مسجد سے مکتب قائم کرنا

سوال

شیرز کی خریداری کے بعد مسجد کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا، تو کیا اس رقم سے ایک مکتب جاری کیا جا سکتا ہے، یا نہیں؟ تاکہ مسجد کی حفاظت ہوتی رہے، اگر مکتب جاری نہ کیا گیا تو فاضل رقم کے مصارف کیا ہوں؟

جواب

ایسی آمدنی سے مستقل مکتب جاری کرنے کی اجازت نہیں، البتہ اگر بغیر مکتب کے مسجد کی نگرانی و حفاظت نہ ہو سکے، تو امام و مؤذن ہی ایسے رکھے جائیں جو تعلیمی خدمت بھی انجام دیں اور ان کے وظیفہ و مشاہرہ میں اضافہ کر دیا جائے، آمدنی پھر بھی زیادہ رہے کہ مسجد کو اس کی نہ اب ضرورت ہے نہ آئندہ متوقع ہے نہ آمدنی کی حفاظت ہو سکتی تو پھر دوسری ضرورتمند مسجد میں بمشورہ صرف کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو