الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم کی زمین سے مٹی لیکر مسجد میں لگانا

سوال

ایک غیر مسلم کی زمین ہے اس کے بغل میں مسجد تعمیر ہوئی ہے، جو غیر مسلم کی زمین ہے اس کی ایک مسلم دیکھ ریکھ کرتے ہیں لیکن محلہ کے لوگ اس غیر مسلم کی زمین سے مٹی کاٹ کر مسجد میں لگاتے ہیں اور جس شخص کی نگرانی میں وہ زمین ہے اس کے منع کرنے پر اس کا بائیکاٹ کر دیا ہے، تو ایسا کرنا از روئے شرع کیسا ہے؟

جواب

غیر مسلم کی زمین سے بغیر مالک کی اجازت کے مٹی لینا اور مسجد میں لگانا جائز نہیں ہے، ایسا کرنے سے یہ لوگ ظالم اور گنہگار ہیں، اللہ پاک کے گھر میں پاک مال لگایا جاوے، حرام مال اللہ کے یہاں مقبول نہیں ہے، ان لوگوں کو اپنی اس حرکت سے باز آنا چاہئے، اور جس قدر مٹی لی ہے، وہ واپس کر دیں یا پھر اصل مالک سے اس کو خرید لیں، اور قیمت ادا کر دیں تب مسجد میں لگا ئیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو