ہندو کا مسجد میں لوٹے دینا
سوال
ایک ہندو کمہار مسجد میں وضوء کیلئے لوٹے بنا کر مفت دینا چاہتا ہے مسجد کے لئے اس سے لوٹے بلا قیمت دیئے لیکر مسجد میں وضو کے لئے رکھے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ سوال: ایک ہندو ماہ رمضان کا روزہ افطار کرانے کی غرض سے کچھ مٹھائی یا پھل مسجد میں لے آئے تو اس سے روزہ افطار کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
(۱) اگر وہ کمہار کسی ثواب کی نیت سے دیتا ہے، اور مصلحت کے خلاف بھی نہیں تو وضو کے لئے ان کا لینا درست ہے شرط وقف الذمى ان يكون قربة عندنا وعندهم كالوقف على الفقراء او على مسجد القدس، شامی ص ۵۵۶ ج ۳/ (۲) یہ بھی اگر ثواب کی نیت سے دے تو لینا درست ہے بشرطیکہ کسی دوسری مصلحت کے خلاف نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔