کفار کا روپیہ مسجد و عید گاہ میں صرف کرنا
سوال
کفار کا روپیہ وغیرہ مسجد یا عید گاہ میں لگ سکتا ہے یا نہیں تیل جلانے کے واسطے مسجد میں دیں تو مسلمانوں کو لینا چاہئے یا نہیں؟
جواب
اگر ان کے نزدیک یہ روپیہ تیل وغیرہ مسجد میں دینا ثواب کا کام ہے تو درست ہے ورنہ نہیں، پہلی صورت میں اگر کوئی خارجی امر مانع ہو مثلاً کسی فتنہ کا اندیشہ ہو یا وہ لوگ بعد میں ملکیت کا دعوی کریں یا مسلمانوں پر احسان رکھیں یا دباؤ ڈالیں تو پھر براہ راست روپیہ وغیرہ ان سے نہ لیا جائے، اگر وہ دینا چاہیں تو کسی مسلمان کی ملک کر دیں، اور پھر وہ مسلمان مسجد میں دیدے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔