غیر مسلم کا مسجد تعمیر کرنا
سوال
سائل کا بیان ہے کہ چھتر پور مدھیہ پردیش میں ایک مشہور تاریخی مقام کھجورا ہے، جہاں پر کہ ہندو دھرم کی تہذیب و تمدن کی کچھ نادر ونایاب یادگاریں محفوظ ہیں، ان کو دیکھنے کے لئے تمام دنیا کے تمام ممالک سے بکثرت سیاح روزانہ آتے ہیں، جن میں مسلم و غیر مسلم سب ہی لوگ آتے ہیں، اس تاریخی مقام میں ایک مسجد نہیں ہے، والی ریاست چھتر پور کا ارادہ ہے کہ ڈاکٹر شاکر حسین صاحب مرحوم کی یادگار کے طور پر کھجورا کے مقام پر ایک مسجد تعمیر کرادیں، اب فرمائیں کہ کیا غیر مسلم کے روپیہ سے مسجد بنانا اور اس کو نماز کے لئے استعمال کرنا شریعت…
جواب
بہتر یہ ہے کہ والی ریاست کسی قابل اعتماد کو روپیہ دیدے وہ اپنے انتظام سے مسجد بنوادے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔