ہند ومسلم کا مخلوط پیسہ تعمیر مسجد میں صرف کرنا
سوال
تعمیر مسجد کے واسطے ہم لوگوں نے ایک بکس مسجد کے کنارے عام راستہ پر لٹکا دیا، اس بکس میں مسلمان، ہندو، عیسائی وغیرہ سب ہی لوگ پیسہ ڈالتے ہیں، کیا یہ مشترکہ پیسہ مسجد کی تعمیر میں لگایا جا سکتا ہے؟ اگر غیر مسلموں کے اس صندوق میں پیسہ ڈالنے سے پیسہ مشتبہ ہو جائے تو اس پیسہ کو کس جگہ لگایا جائے؟
جواب
اگر تعمیر مسجد کے لئے راستہ کے کنارے کوئی صندوق لٹکا دیا گیا، اور راہ گذر اس میں پیسے ڈالتے ہیں، تو وہ پیسہ اس تعمیر میں لگانا درست ہے، خواہ ڈالنے والے مسلم ہوں یا غیر مسلم سب کا پیسہ اس صورت میں لگا سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔