الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نقصان شدہ شئی کا ضمان مسجد میں دینا

سوال

دیہات میں غیر اقوام کے بچوں نے ایک غیر قوم کے جنگل میں اس کا چارہ (جو کہ جانور وغیرہ کھاتے ہیں) جلا دیتے ہیں، اس آدمی نے ان کے والدین سے یعنی لڑکوں کے بطور جرمانہ یا معاوضہ کچھ روپئے طلب کئے اور انہوں نے اس کو روپیہ بھی دیدیئے، وہ آدمی جس نے روپئے لئے تھے، وہ یہ کہتا ہے کہ اس روپیہ سے کچھ روشنی کیلئے خرید کر مسجد میں دینا چاہئے، تو کیا اس کی یہ چیز مسجد میں لگانا اور اس کا اس طریقہ سے لینا کیسا ہے؟

جواب

جتنا نقصان کیا ہے اس کی قیمت وصول کرنے کا حق ہے، پھر اس قیمت کو اپنے کام میں لائے یا مسجد کی روشنی کے لئے دیدے درست ہے، یہ اس وقت ہے کہ اس کی مملوکہ شئی کا نقصان کیا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو