خنزیر کے بالوں سے برش بنانیکی اجرت کا پیسہ مسجد میں لگانا
سوال
(۱) سور کے بالوں کے برش بنانے والوں کا پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کے یہاں کھانا کیسا ہے؟ (۲) جولوگ برشوں کے کارخانے میں ملازم ہیں اور برش بناتے ہیں، ان کا پیسہ مسجد میں لگانا اور ان کا کھانا بھی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
(۱)، (۲) محض برش بنانے کی اجرت اس طرح کہ اتنی دیر کام کرو اس کا معاوضہ یہ ہوگا درست ہے حرام نہیں، اس کا پیسہ مسجد میں بھی لگایا جاسکتا ہے، مگر فی نفسہ یہ معاملہ کرنا نہیں چاہئے کہ سور کے بال سے انتفاع امام ابو حنیفہ کے نزدیک جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔