حلال و حرام روپے سے بنی ہوئی مسجد میں نماز
سوال
حلال و حرام مال سے مسجد بنائی جائے اس میں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ سوال: اگر وہی مسجد حلال مال سے خریدی جائے، اس میں نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ پھر مشتری کو اس وقت اگر لوگ واپس کر دیں تو وہ روپیہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
(۱) مال حرام مسجد میں لگانا نا جائز ہے، اگر حرام مال سے خرید کر زمین پر مسجد بنائی جائے تو اس میں نماز مکروہ ہے۔ (۲) اگر حرام مال سے خرید کر بیچ فسخ کر کے پھر حلال مال سے خرید کر مسجد بنائی جائے، تو اس میں نماز درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔