قوالی کیلئے جمع کیا گیا روپیہ مسجد میں دینا
سوال
کچھ حضرات نے چندہ جمع کیا ایک مزار پر قوالی وغیرہ کرانے کیلئے اس میں ہندوؤں کا بھی چندہ شامل ہے، تاریخ مقررہ پر جب قوالی کا وقت آیا تو موجودہ متولی وقف بورڈ نے بذریعہ پولیس رکاوٹ کی اور کہا کہ میں یہ کام نہیں ہونے دونگا، چندہ جو جمع کیا گیا تھا اس میں سے کچھ روپیہ ہندوؤں کے مندر میں دیدیا گیا، اور کچھ روپیہ جامع مسجد میں دیدیا گیا، سب حضرات کی رضا مندی سے یہ روپیہ مسجد میں دیدیا گیا، یہ روپیہ جامع مسجد میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
جب چندہ والوں کی رضا مندی واجازت سے جامع مسجد میں یہ روپیہ دیا گیا ہے، تو جامع مسجد کی ہر ضرورت میں حسب صوابدید اسکو صرف کرنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔