الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں بچوں کو تعلیم دینا

سوال

مسجد میں بچوں کو پڑھانا اس طرح پر کہ بچوں کے لئے کوئی دوسری جگہ ہو پڑھنے کے لئے اور وہ بچے وہاں پر مستقلاً پڑھتے بھی ہوں اس کے باوجود محض اس جگہ کو کرایہ پر اٹھانے کے لئے بچوں کی تعلیم کا انتظام مسجد میں کیا جائے، پھر اس کے بعد جب کرایہ دار چلے جائیں، تو پھر بچوں کو اسی جگہ بھیج دیا جائے، اور عذر یہ کیا جائے کہ انجمن مقروض ہے، اس لئے ایسا کیا جا رہا ہے اور یہ تعلیم بچوں کی مع اجرت کے ہے، اور بچوں سے کچھ نہیں لیا جاتا ہے، تو اس حالت میں بچوں کو مسجد میں پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟ اور جائز کس شکل میں ہے؟

جواب

دوسری جگہ نہ ہو تو مسجد میں بھی تنخواہ دار مدرس کی تعلیم دین دینا درست ہے، جبکہ بچے ہوشیار ہوں پاکی ناپاکی کی تمیز رکھتے ہوں، مسجد کا احترام کرتے ہوں، دوسری جگہ مناسب موجود ہو تو پھر دوسری جگہ ہی تعلیم مناسب ہے، ضرورت کی بنا پر دوسری جگہ کو کرائے پر دے دیا ہو تب بھی مسجد میں تعلیم کی اجازت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو