بلا وقف مسجد کو دی گئی جائیداد فروخت ہو سکتی ہے
سوال
(۱) تاحیات میں مقر اپنے مکان کا مالک و قابض رہونگا، اور کل حق ہر قسم انتقال وغیرہ کے حاصل رہیں گے۔ (۲) بعد وفات مجھ مقر کے مکان کے مالک وقابض مسجد اندرون کوٹلہ معرفت متولی محمد اقبال ہونگے، اور مسجد کو کل حق ہر قسم انتقال وغیرہ کے وصول ہونگے۔ (۳) بعد وفات مقر اگر کوئی شخص اس وصیت نامہ کے خلاف قانون و پنچایت وعدالت کارروائی کرے گا تو اس کو کچھ نہیں ملے گا، اور اس کی کل کارروائی کالعدم ہوگی۔ مذکورہ بالا شرائط کے ساتھ مکان وقف ہوگا یا نہیں اور اس کو مسجد فروخت کر سکتی ہے کہ نہیں؟
جواب
وقف نہیں حسب صوابدید اسکو فروخت کرنا بھی درست ہے جیسا کہ عبارت نمبر ۲ر میں انتقال کی اجازت مذکور ہے بہتر یہ ہے کہ اگر فروخت کریں تو اس کی قیمت سے کوئی جائیداد مسجد کے لئے بنالیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔