نیچے مدرسہ او پر مسجد
سوال
ایک مسجد ہے جو اوپر کی منزل پر واقع ہے اور اس کے نیچے مدرسہ کی عمارت ہے، مسجد کی سیڑھی تعمیر کے سلسلہ میں توڑ دی گئی تو سیڑھی ٹوٹنے کی حالت میں مسجد کے اوپر چڑھنا دشوار ہے البتہ لکڑی کی سیڑھی لگا کر بہ آسانی چڑھا جا سکتا ہے لیکن ضعیف قسم کے لوگ نہیں چڑھ سکتے، تو ایسی صورت کے اندر مسجد کو خالی چھوڑ کر نیچے کی عمارت میں جو کہ مدرسہ ہے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا ضعیف لوگوں کے اس عذر کی بنا پر نیچے مدرسہ میں نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب
شرعی مسجد کی شان یہ ہوتی ہے کہ نیچے کی منزل اور اوپر کی منزل مسجد رہے یہ صورت کہ نیچے کی منزل مدرسہ قرار دیا جائے، اور اوپر کی منزل مسجد رہے، اور لکڑی کی سیڑھی لگا کر اوپر جا کر نماز ادا کی جائے، شرعاً درست نہیں، شامی اور بحر میں یہ مسئلہ صاف صاف موجود ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔