مسجد کے درخت کا پھل فروخت کرنا
سوال
مسجد کے آس پاس جو زمین موقوفہ علی المسجد رہتی ہے، اس میں کوئی پھل کے درخت لگانا اس غرض سے کہ محلہ کے لوگ اس کو کھائیں گے یا بیچ کر مسجد کی کسی ضرورت میں لگایا جائے گا، تو مذکورہ دونوں صورتیں جائز ہیں یا نہیں؟
جواب
مسجد کی موقوفہ زمین اگر کاشت کیلئے یا کرایہ پر دی جاسکتی ہو تو کاشت کر کے یا کرایہ پر دیگر اس کی آمدنی مسجد کی ضروریات میں صرف کی جائے ورنہ اس میں درخت لگا کر پھل فروخت کر کے مسجد میں صرف کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔