پیشاب خانے اور بیت الخلاء کے اوپر مسجد کا گنبد بنانا
سوال
ہماری مسجد میں ایک گنبد بنانا ہے، جہاں یہ گنبد بنانا ہے،اس کے بالکل نیچے کے حصہ میں پیشاب خانہ بیت الخلاء ہے ہمارے لئے اس پر گنبد بنانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مسجد کی جس جگہ کو نماز کیلئے تجویز کر دیا گیا ہے وہ اوپر نیچے سب مسجد ہے اس کے نیچے کے حصہ میں پیشاب خانہ بیت الخلاء وغیرہ بنانا جائز نہیں، مسجد کی چھت پر ضرورت ہو تو گنبد بنا سکتے ہیں، اگر اس کے نیچے پیشاب خانہ ہو تو وہاں سے ہٹانا ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔