احاطہ مسجد میں طہارت خانہ بنانا درست ہے
سوال
جامع مسجد شیخ پورہ پرتگال پورہ جو کہ پانی کے بہم ہونے تک ایک کلومیٹر تک کا فاصلہ ہے بوجہ عوام کی سہولت کے مسجد شریف کے اندر طہارت خانہ عمل میں لایا گیا ہے ٹیوب ویل مسجد کے باہر ہے، مسجد کے دروازہ کے ساتھ ہی طہارت خانہ قائم کیا گیا ہے، لہذا سوال یہ ہے کہ اس مسجد کے اندر طہارت خانہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جو جگہ ایک دفعہ شرعی طور پر مسجد بنادی گئی، اور نماز جماعت کے لئے مخصوص کر دی گئی وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسجد بن گئی، پھر اس کا کوئی بھی حصہ دوسرے کام کے لئے مخصوص و متعین کر دینا جائز نہیں، مثلاً طہارت خانہ غسل خانہ، بنادینا کہ وہاں نماز نہ پڑھی جا سکے، درست نہیں، البتہ مسجد سے متعلق جو زمین زائد موجود ہو اگرچہ وہ اسی احاطہ میں ہو وہاں طہارت خانہ وغیرہ بنا دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔