مسجد سے متعلق جگہ میں بیت الخلاء بنانا
سوال
ایک قطعہ اراضی مسجد کے نام سے وقف کی گئی اور وہ بصورت ایک حجرہ کے مسجد کے جانب غروب و جنوب میں واقع ہے جس کا دروازہ باہر سڑک کی جانب ہے اس وقف کی ہوئی جگہ جو کہ نقشہ میں ۲۶ نمبر درج ہے، بیت الخلاء بنا سکتے ہیں یا نہیں، حجر ہ ۲۶ نمبر میں کوئی روزن نہیں جس سے مسجد میں بد بو جائے، ہاں اسکی چھت کے اوپر مسجد کی دیوار میں روشندان ہے مگر حجرہ کی چھت سے تقریباً ایک گزاو پر ہے، اور تین جانب سے دیوار ہے، جس کی وجہ سے وہاں بد بو نہیں پہنچ سکتی، صرف آفتاب کی روشنی کی غرض سے روشندان کھولا گیا ہے، نقشہ کے نمبروں کی تفصیل یہ ہے…
جواب
جب کہ جگہ مصالح مسجد کیلئے وقف ہے اور اہل مسجد کو وہاں بیت الخلاء کی ضرورت ہے، نیز اس جگہ بیت الخلاء بنانے سے مسجد کے احترام میں خلل بھی نہیں آتا، اور بد بو بھی مسجد میں نہیں پہنچتی تو اس جگہ بیت الخلاء بنانا شرعاً درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔