الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے لئے وقف قطعہ زمین کو فروخت کرنا

سوال

محلے کی مسجد کا ذریعہ آمدنی نہ ہونے کی بناء پر ایک صاحب خیر نے مسجد کی غرض سے زمین کا ایک قطعہ دوکانیں بنانے کے لئے مسجد کے نام وقف کر دیا، اسی اثناء میں ایک دوسرے صاحب خیر نے ایک دوسرا قطعہ زمین خرید کر پانچ دوکانیں بنا کر اسی مسجد مذکور کے نام وقف کر دی ہیں، اب مسجد کافی زیادہ خود کفیل ہو چکی ہے، اب مسجد کے متولی صاحب پہلے قطعہ کو فروخت کر کے اس کی قیمت اسی مسجد کے مدرسہ کے تعلیمی فنڈ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، کیا مسجد کی رقم تعلیمی فنڈ میں استعمال کی جاسکتی ہے یا متولی صاحب کیلئے اس پہلے قطعہ زمین کو فروخت…

جواب

جو قطعہ زمین دوکانیں بنانے کے واسطے مسجد کیلئے وقف کر دیا ہے، اس کو فروخت کر کے اس کی رقم مدرسہ کے تعلیمی کام میں خرچ کرنے کی اجازت نہیں اگر چہ وہ مدرسہ اسی مسجد سے متعلق ہو ” فاذا تم ولزم لا يملك ولا يملك ولا يعار وولا يرهن (درمختار) اى لايكون مملوكاً لصحاحبه ولا يملك اى لا يقبل التمليك لغيره بالبيع ونحوه (شامی، ص ۳۶۷)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو