مسجد سے متصل بیت الخلاء
سوال
مسجد کے عقب پچھم رخ ملحقہ دیوار امام کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے درمیان میں دیوار ہے پاخانہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟... دیوار میں ایسی صورت میں روشن دان بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
خارج مسجد پاخانہ بنانا جائز ہے دیوار درمیان میں ہونے کی وجہ سے نماز میں بھی کوئی خرابی نہ ہوگی، لیکن ایسی جگہ پاخانہ بنانا جس سے نمازیوں کو بدبو کی تکلیف ہو اور ہر وقت مسجد میں بد بو آیا کرے اور مسجد کی جانب پاخانے کا روشن دان کھولنا احترام مسجد کے خلاف ہے لہذا بہتر یہ ہے کہ اگر گنجائش ہو تو کسی دوسری جگہ مسجد سے الگ پاخانہ بنانا چاہئے، اور روشن دان بھی مسجد کی طرف نہ کھولنا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔