مسجد کی موقوفہ زمین کی بیع کرنا
سوال
مسجد کی موقوفہ زمین بیچنا جائز ہے یا نہیں جبکہ کوئی متعین متولی نہ ہو موضع کے بڑے بڑے لوگ نگرانی کرتے ہوں، اور اگر ہے تو کون بیچ سکتا ہے؟
جواب
وقف زمین کو فروخت کرنا درست نہیں، اس کی بیع قطعاً نا جائز ہے بلکہ اس زمین سے آمدنی حاصل کر کے مصالح مسجد پر صرف کرنا واجب ہے، اگر واقف نے وقف نامہ میں یا زبانی کسی کو متولی نہیں بنایا تو سر بر آوردہ مقامی معزز دیندار مسلمان اس کی آمدنی کو مصالح مسجد پر صرف کریں اور اس کے محافظ رہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔