دیوار مسجد کی مرمت
سوال
ایک مسجد ہے جس کی دیوار کچی ہے، زید کہتا ہے کہ میں اس کی دیوار میں پختہ اینٹیں لگوا کر سائبان بنادوں گا، جس سے مسجد مضبوط ہو جاوے گی، اور میرا کام بھی ہوتا رہے گا، تو کیا زید کا اس مسجد کی دیوار میں اس نیت سے اینٹیں لگوانا جائز ہے؟
جواب
مسجد کی مرمت یا پختگی اور ضروریات کے پورا کرنے میں تو کوئی تردد نہیں کہ یہ سب چیزیں مستحسن اور باعث اجر ہیں، اور اس کا مطلب میرا کام بھی ہوتا رہے گا، سمجھ میں نہیں آتا، اس کام کی تفسیر معلوم ہونے پر اس کا حکم تحریر کیا جا سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔