الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں مکان کا دروازہ کھولنا

سوال

ہمارے یہاں قصبہ کھتولی میں ایک زمین دو فریقوں نے شرکت میں خریدی تھی اور شرکت میں ہی اس کی نیو بھروائی تھی، عرصہ تک یہ زمین اسی طرح نیو بھری پڑی رہی، ایک فریق نے اپنا حصہ مسجد میں دیدیا ہے، اور دوسرے نے اپنے حصہ میں مکان بنالیا ہے، لیکن جو دیوار شرکت میں کرائی اس پر اپنی مکمل دیوار بنالی ہے، اور اس پر مسجد کا کوئی حق باقی نہیں رکھا ہے، اور مسجد کے اندر اپنا ایک دروازہ بھی کھول لیا ہے، اس کے لئے آپ بتائیے کہ اسکا یہ دروازہ مسجد میں کھول سکتے ہیں یا نہیں؟ یا اس کی کوئی اور صورت ہے؟

جواب

مسجد کی دیوار مستقلاً مسجد کی ہونی چاہئے، وہ شرکت میں نہ رکھی جائے، اس شریک کے حصہ کی قیمت دیکر مسجد کیلئے خریدی جائے، اگر وہ بلا قیمت نہ دے، مسجد میں دروازہ اسکے مکان کا نہیں ہونا چاہئے، اس کو بند کر دیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو