مسجد کی خالی جگہ میں دوکان بنانا
سوال
ایک پرانی مسجد ہے جس میں دیوار حرم کے آگے محراب کی دائیں بائیں جگہ خالی ہے، اس کو نشہ باز قسم کے لوگ اپنے مشغلہ کے لئے استعمال کرتے ہیں، مسجد کی اس خالی جگہ پر آمدنی اور مذکورہ گندگی سے صفائی کی خاطر دوکانیں بنادی جائیں، تو درست ہے یا نہیں؟ اس مسجد کی شمالی دیوار حرم سے متصل گندی گلی ہے، جس میں غلاظت کی نالی بہتی ہے، نیز دوسری سمت کے باشندے گندگی اور غلاظتیں پھینکتے ہیں، جگہ چونکہ میونسپلٹی کی ہے، اس لئے ہم کسی کو روک بھی نہیں سکتے ہیں، اس مسجد کی تعمیر اور توسیع کا کام ہونے والا ہے، تو اگر شمالی دیوار کو اپنی جگہ…
جواب
مسجد کی اس خالی جگہ میں مسجد کی آمدنی کے لئے اور گندگی سے صفائی کی خاطر دوکانیں بنوادینا درست ہے، جس دیوار کو بھی مصالح مسجد کے لئے بلند کرنے کی ضرورت ہو بلند کر سکتے ہیں، پھر کھڑکیوں کا اس میں رکھنا مناسب ہو تو رکھیں، نہ رکھنا مناسب ہو تو نہ رکھیں، باہمی مشورہ بھی کر لیا جائے، تا کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔