مسجد کے بالائی حصہ پر امام صاحب کا کمرہ
سوال
مسجد سے ملا ہوا امام صاحب کا کمرہ ہے جو اس وقت خارج مسجد ہے، لیکن اب اس مسجد کی توسیع کا ارادہ ہے تو کیا امام صاحب کے حجرہ کو نیچے سے مسجد میں شامل کر لیں اور اوپر کے حصہ میں مع اہل و عیال کے رہیں، تو کیسا ہے؟
جواب
اگر اس حجرہ کو نماز کے لئے مسجد میں داخل کر کے مسجد قرار دیا جائے، تو بالائی حصہ پر بھی ایسا حجرہ بنانا درست نہیں ہے جس میں امام صاحب مع اہل و عیال قیام کریں، اگر اس کو مسجد بنانا مقصود نہیں، صرف یہ مقصود ہے کہ وقت ضرورت وہاں بھی نمازی کھڑے ہو جایا کرے اور اوپر والے حصہ میں امام صاحب رہیں تو یہ درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔