الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کی دوکانوں کی چھت پر مکانات کی تعمیر کرایہ پر چلانے کے لئے

سوال

جامع مسجد ہر دوئی کی طرف سے گیارہ دوکانیں تعمیر ہوئی ہیں، انجمن اسلامیہ ضلع ہر دوئی ان دوکانوں کی چھت کو کرایہ پر لیکر مکانات رہائش تیار کرانے کا قصد رکھتی ہے، اس کی آمدنی انجمن مذکور کی جزل فنڈ میں رہے گی، جو مختلف شعبہ جات مدرسہ فرقانیہ جامع مسجد امداد بیوگان و مسافران و تجهیز و تکفین لاوارث مسلمان وغیرہ وغیرہ میں صرف ہوگی، اس انجمن کو یہ چھت کرایہ پر دی جاسکتی ہے، تا کہ اس کی آمدنی سے کارہائے مذکورۃ الصدر انجام دیئے جاسکیں؟

جواب

اگر جامع مسجد کو اس سے نقصان کا خطرہ نہ ہو تو دوکانوں کی چھت کو کرایہ پر دیا جا سکتا ہے، پھر انجمن وہاں رہائشی مکانات تعمیر کرائے، چھتیں مسجد کی ہوں گی اور ان پر مکانات انجمن کے ہوں گے، اور جب بھی حسب قاعدہ جامع مسجد کی طرف سے مطالبہ ہو تو مکانات وہاں سے ہٹا کر یا ملبہ کی قیمت پر فروخت کر کے مطالبہ پورا کرنالازم ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو