الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کے لئے وقف شدہ زمین کو امام نے اپنے نام کرالیا

سوال

ایک مسجد کی کچھ زمین وقف ہے وہ امام کے لئے ہے کہ جب تک جو شخص امام رہے گا، اس کی اجرت لیتا رہے گا لیکن موجودہ امام نے اس کو اپنے نام ریکارڈ کرالیا ہے بستی والے کہہ رہے ہیں کہ مسجد کے نام کر دیں، مگر وہ نہیں کرتے، تو امام کا جبراً مسجد کی زمین اپنے قبضہ میں رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر یہ فعل نا جائز ہو تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر وہ زمین مسجد کیلئے وقف ہے تو اس پر کسی کا مالکانہ قبضہ جائز نہیں ہے بلکہ غصب ہے، امام اور اسکے بھائیوں کے ذمہ ضروری ہے کہ فوراً یہ مالکانہ قبضہ اٹھا لیں، اور زمین مسجد کے نام کر دیں ورنہ آخرت میں سخت باز پرس ہوگی، اور امام صاحب کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی اور وہ امامت سے الگ کئے جانے کے قابل ہوں گے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو