تعمیر جدید کے وقت اگر مسجد کا کچھ حصہ دیوار میں آ جائے
سوال
ایک قدیم مسجد کو منہدم کر کے جدید تعمیر کرنی ہے، منہدم کرنے پر قبلہ صحیح کرنے کی صورت میں مسجد کی قدیم جنوبی دیوار کا کچھ حصہ سابق فرش پر آجاتا ہے، اور قدیم دیوار کا اکثر حصہ فاضل ہو جاتا ہے، اب اسی فاضل دیوار کو مسجد کی دوسری ضرورت کیلئے استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اب جو جگہ ایک دفعہ نماز پڑھنے کیلئے مسجد بنادی گئی ہے، اسکو خارج مسجد قرار دیکر کسی دوسرے کام کے لئے مخصوص کر لینا درست نہیں، کذا فی الدر المختار البتہ دیوار کے اندر آیا ہوا کچھ حصہ مسجد ہی سے متعلق کسی کام میں آجائے تو مضائقہ نہیں، مثلاً اس میں مسجد کی الماری بنادی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔