مسجد میں ادھار لگائی ہوئی اینٹوں کی واپسی
سوال
ایک آدمی نے اپنا مکان بنانے کیلئے آٹھ ہزار اینٹیں ۴٫۶ ریے کو منگائیں تھیں، مسجد کے کچھ آدمیوں نے مشورہ کر کے وہ آٹھ ہزار اینٹیں اُدھار لے کر مسجد میں لگا دیں اب بستی والے اینٹ واپس نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ تم اپنی اینٹ مسجد سے نہیں لے سکتے، جبکہ اینٹ دیئے ہوئے تین سال ہو چکے، جس نے اینٹ دی ہے وہ بہت غریب اور پریشان حال ہے، اور وہ اپنی مرضی سے دینا نہیں چاہتا، اس بارے میں شرعی حکم سے مطلع فرمائیں؟
جواب
اس سے وہ اینٹیں مسجد والوں نے خرید کر لگائی ہیں تو وہ مسجد توڑ کر اینٹیں لینے کا حقدار نہیں رہا، البتہ قیمت کا حقدار ضرور ہے، اگر قیمت میں روپیہ مقرر کیا گیا تھا، تو اس کو روپیہ دیدیا جائے، اگر قیمت میں اینٹیں ہی تجویز کی گئی تھیں یعنی ادھارلی تھیں تو اس قسم کی اینٹیں منگا کر اس کو دی جائیں یا اس کی قیمت دی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔