الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا مسجد کا مسجد ہونا مینار پر موقوف ہے

سوال

عید گاہ گروال کی تعمیر کے وقت ایک اپیل جاری کی گئی ہے، جس میں یہ الفاظ درج ہیں عید گاہ کے اونچے مناروں کا کام باقی رہ گیا ہے، آپ دل کھول کر چندہ دیجئے تا کہ یہ اونچے مینار آسمان سے آنے والی بلاؤں کو آبادی میں جانے سے روک سکیں،اس پر چند لوگ معترض ہیں آپ سے یہ درخواست ہے کہ: (۱) مسجدوں یا عید گاہوں کے لئے مینار کا ہونا کیا ضروری ہے، کیا وہ بغیر مینار کے مسجد نہیں کہلائے گی؟

جواب

مسجد کا شرعی مسجد ہونا مینار پر موقوف نہیں بغیر مینارہ کے بھی مسجد ہے البتہ مینارہ کی وجہ سے دور سے علم ہو جاتا ہے، اور مسافر کو مسجد تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے، نیز مسجد کی شان نمایاں ہو جاتی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو