سڑک پر مسجد کی ڈاٹ اور دو منزلہ مسجد
سوال
مسجد واقع سبزی منڈی شاہجہاں پور میں تنگ ہونے کی وجہ سے توسیع کی ضرورت ہے، لہذا متولی مسجد واہل محلہ کی رائے ہوئی کہ مسجد دو منزلہ بنوائی جائے، اور صحن بالا خانہ سڑک تک جانب پورب بنایا جائے، اس طریق سے مسجد میں توسیع ہو جائے گی، اور نمازیوں کے واسطے خارج سڑک پر ڈاٹ لگانا جائز ہے جب کہ چونگی اجازت دیدے صرف ڈاٹ لگا کر نماز پڑھنے کی اور زمین چونگی ہی کی ملک ہے اور راہگیر کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو، کیونکہ ڈاٹ زمین سے بارہ چودہ فٹ بلند ہو گی نماز اس ڈاٹ پر جائز ہوگی یا نہیں، اور جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں اسی مسجد میں…
جواب
سڑک پر ڈاٹ لگا کر نماز پڑھنا صورت مسئولہ میں شرعاً درست ہے اور جب کہ صحن مسجد کے ساتھ یہ ڈاٹ متصل ہے اور صفوف مسجد وہاں تک متصل ہیں تو جماعت کا ثواب بھی ملے گا، لیکن یہ ڈاٹ مسجد شرعی کے حکم میں نہ ہوگی، کیونکہ مسجد تحت الثریٰ سے آسمان تک کسی کی ملک نہیں ہوتی بلکہ محض اللہ وقف ہوتی ہے، اور یہاں ڈاٹ کے نیچے سڑک ہے جو چنگی کی ملک ہے مقامی مصالح (مثلا)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔