الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد کو منتقل کرنا

سوال

کسی محلہ میں زمانہ قدیم سے ایک جگہ جامع مسجد تھی، مسجد مذکورہ کے متصل ایک مکتب ہے، حال ہی میں ترقی یافتہ زمانہ نے محلہ مذکورہ کے قریب ایک چھوٹا سا ڈیلی بازار کی بنیاد ڈالی جہاں صبح وشام روز مرہ لوگوں کی آمد ورفت ہے، اب اگر مسجد کو بازار مذکور کے متصل لیا جائے، تو مصلی اور انجان لوگوں کے لئے عبادت کے علاوہ حفاظت مسجد میں کوئی کوتاہی نہ ہوگی مصلحت بالا کی بناء پر اہل محلہ مسجد کو قدیم جگہ سے اٹھا کر بازار کے متصل بنانا چاہتے ہیں، شرعاً مسجد کی جگہ میں تغیر وتبدل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جو جگہ ایک دفعہ مسجد شرعی بنادی جائے وہ ہمیشہ کیلئے مسجد رہتی ہے، اب اس کو وہاں سے منتقل کرنا اور اس جگہ کو مکتب کیلئے مخصوص کرنا ہرگز جائز نہیں بلکہ اس مسجد قدیم کو بدستور مسجد ہی رکھا جائے، اور اس میں اذان وجماعت کا بھی اہتمام رہے، جس طریقہ سے اب تک حفاظت رہی ہے، اسی طریقہ سے آئندہ بھی حفاظت کی جائے، نہ اس کو قیمتا دینا درست ہے نہ کسی مکان یا زمین کے عوض دینا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو