الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قربانی کا گوشت تقسیم کے لئے دیا تھا اس کو فروخت کر دیا

سوال

حافظ محمد یسن نے ایک بچھڑی قربانی کی اور مسجد میں آیا اور امام مسجد کو حافظ محمد یسین نے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کو دیا کہ اس کو بستی میں تقسیم کر دو، کیونکہ بستی میں مدت دراز سے قربانی بند ہے، امام مسجد نے گوشت ایک دو آنہ سیر بیچ دیا، لوگوں میں چرچا ہوا کہ یہ گوشت بیچنا جائز نہیں، امام مسجد بستی نے کہدیا کہ جائز ہے، آپ مندرجہ ذیل امور کو مد نظر رکھتے ہوئے، شریعت کا حکم تحریر فرمائیں کیونکہ پبلک کو خطرہ ہے کہ قربانی کے گوشت فروخت کرنے کا عام رواج نہ ہو جائے، مدرسہ کی مہر بھی ہونی چاہئے، تاکہ لوگوں کو اعتبار ہو…

جواب

قربانی کا گوشت بیچنا جائز نہیں ہے کہ امام نے مسئلہ غلط بتایا، امام کے ذمہ واجب ہے کہ گوشت کی تمام قیمت کو واپس کر دے، جس سے جتنی قیمت لی ہے، ہر ایک کی قیمت واپس کر دے، کیونکہ حافظ محمد یسن نے گوشت تقسیم کرنے کیلئے دیا تھا، بیچنے کے لئے نہیں دیا تھا، اگر امام مسجد قیمت واپس نہیں کریگا تو سخت گنہگار ہوگا، اگر اس امام سے بہتر کوئی دوسرا شخص موجودہ تو دوسرے امام کو امام بنایا…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو