قربانی کا گوشت فروخت کرنا
سوال
قربانی کرنے والا اپنی قربانی کے گوشت کو فروخت کر سکتا ہے، یا نہیں؟ اگر اس نے خود قربانی نہ کی دوسروں کے یہاں سے گوشت آیا ہو تب کیا حکم ہے؟
جواب
اپنی قربانی کا گوشت فروخت کرنا مکروہ ہے، اگر فروخت کر دیا تو قیمت صدقہ کرنا واجب ہے، جو گوشت کسی دوسرے شخص نے قربانی کا دیا ہو اس کو فروخت کرنا درست نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔