قیمت چرم قربانی کنواں بنوانے میں
سوال
کیا چرم قربانی کی قیمت کس پبلک کنویں کی تعمیر میں صرف کیا جا سکتا ہے، مسلمانوں کے محلہ میں کنواں ہے، جو کہ گر چکا ہے، محلہ کے مسلمان غریب و نادار ہیں، جو چندہ کر کے نہیں بنوا سکتے پانی کی سخت قلت ہے، اس کنویں کا پانی مسجد میں بھی استعمال ہوتا تھا، ایک صاحب قربانی کے چمڑوں کی قیمت سے کنواں منہدم کر کے بنوانا چاہتے ہیں؟
جواب
قربانی کرنے والا چمڑا اگر فروخت کر دے تو قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے جس غریب کو وہ قیمت دی جائے اگر وہ مالک ہونے اور قبضہ کرنے کے بعد کنواں بنانے کیلئے دیدے تو تعمیر میں خرچ کرنا درست ہے، بدون غریب کو مالک بنائے براہِ راست کنواں بنوانے میں خرچ کرنا درست نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔