چرم کا صدقہ افضل ہے، یا اس کی قیمت کا
سوال
چرم قربانی کو صدقہ کرنا افضل ہے، یا اس کو فروخت کر کے قیمت صدقہ کرنا افضل ہے؟
جواب
چرم قربانی کو صدقہ کرنا افضل ہے، اور اپنے کام میں لانا مثلاً مصلی، مشک، ڈول بنالینا بھی درست ہے، لیکن اگر فروخت کر کے رقم حاصل کر لی ہے، تو اس کو صدقہ کرنا واجب ہے، خود رکھنا یا اپنے اہل وعیال کے صرف میں لانا درست نہیں۔ مجمع الانہر ص۵۱۱/ج۲۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔